اردو

urdu

Agniveer Rehabilitation in Gaya گیا میں آرمی اگنی ویر بحالی کا عمل تیس اگست سے شروع ہوگا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2023, 5:39 PM IST

گیا آرمی کی جانب سے اگنی ویر بحالی کے عمل کے تحت جسمانی اہلیت ٹیسٹ ' دوڑ ' کا انعقاد تیس اگست سے شروع ہوگا۔ ضلع گیا میں گیارہ اضلاع کے لیے بھرتی کا عمل ہوگا۔ Agniveer Process in Gaya from August 30

Agniveer Rehabilitation in Gaya
Agniveer Rehabilitation in Gaya

گیا:گیا ضلع میں اگنی ویر بحالی کے تعلق سے فوج کی جانب سے کاروائی جاری ہے، تیس اگست سے بحالی کا عمل شروع ہوگا، ریجنل تقرری ہیڈ کوارٹر بہار اور جھارکھنڈ کے ذریعہ اگنی ویر اسکیم کی بحالی کا عمل ہوگا، گیا کے بودھ گیا میں واقع بہار اسپیشل آرمڈ پولیس ' بی ایم پی ' 3 گراؤنڈ میں بھرتی کا عمل ہوگا۔ بہار کے گیارہ اضلاع کے لیے مختلف تاریخیں طے کی گئی ہیں۔ فوج نے پہلے ہی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اسی کے تحت درخواست گزار بحالی کے عمل میں شامل ہوں گے۔ آن لائن درخواست پر کرنے کا عمل ہوا تھا۔ جس کے بعد شارٹ لسٹنگ کے بعد تیس اگست سے جسمانی اہلیت کا ٹیسٹ شروع ہو گا، اس کے تحت ضلع گیا، ارول، جہان آباد، اورنگ آباد، جمُوئی، کیمور، لکھی سرائے، نالندہ، نوادہ، رہتاس، شیخ پورہ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سلسلہ میں آرمی تعلقات آفیسر نے بتایا کہ اگنی ویر بھرتی کے تحت جنرل بھرتی شیڈول 30اگست کو لکھی سرائے ،نواده ،اور جہان آباد ،31 اگست کو رہتاس ،جموئی ،نالنده، 1 ستمبر کو اورنگ آباد ،شیخ پورہ ،کیمور ،بھبهوا ،2 ستمبر کو گیا اور ارول ضلع کے لیے جسمانی اہلیتی ٹیسٹ ہوگا ،دوسرے کلاس میں اگنی ویر کلرک اسٹور کیپر ٹیکنیکل میں 3 ستمبر کو لکھی سرائے ، نوادہ ، ارول ، اورنگ آباد، جمُوی، جہان آباد ،کیمور۔ بھبهوا، شیخ پورہ ،گیا، رہتاس اور نالنده ضلع شامل ہے۔

اگنی ویر ٹیکنیکل کلاس کے لیے 4 ستمبر کو لکیھسرائے ، نوادہ ، ارول ، اورنگ آباد، جموئی ، جہان آباد ، کیمور ،بھبهوا ،شیخپورہ ، گیا ، رہتاس اور نالندہ ضلع شامل ہے ، جبکہ اگنی ویر ٹریڈرز مین کلاس کے لیے 5 ستمبر کو لکیھ سرائے ، نوادہ ، ارول، اورنگ اباد ،جموئی ، جہان آباد ،کیمور ، شیخوپورہ ، گیا ، رہتاس اور نالندھ ضلع شامل ہیں۔ اس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details