اردو

urdu

گیا میں روح افزاء ندارد، روزےدار پریشان

By

Published : May 18, 2019, 3:21 AM IST

روح افزا نسلوں سے بہت سے لوگوں کا پسندیدہ مشروب رہا ہے اور رمضان کے مہینے میں اس کی مانگ میں ہمیشہ اضافہ دیکھا گیا ہے، کیونکہ اکثر لوگ افطاری اس کے ساتھ کرنا پسند کرتے ہیں۔

Rooh Afza


ملک کے اکثر علاقوں کی طرح گیا میں بھی روح افزاء ندارد ہے۔گیا میں روح افزا کی عدم دستیابی سے روزے دار مایوس ہیں۔

گیا میں روح افزاء ندارد: دیکھئے ویڈیو

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'وہ ہر روز ایجنسیوں کے چکر لگارہے ہیں لیکن روح افزاء کہیں بھی موجود نہیں ہیں'۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'روح افزاء کے بغیر افطاری بالکل پھیکی لگتی ہیں'۔

ایجنسی مالکین کا کہنا ہے کہ روح افزا کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ہر روز وہ 50 سے زائد خریداروں کو منع کرتے ہیں'۔

واضح رہے کہ روح افزاء تیار کرنے والی کمپنی 'ہمدرد' نے چند روز قبل باضابطہ بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ بہت جلد روح افزا مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس ماہ رمضان میں روح افزاء ملک کے بازاروں میں دستیاب ہوتا ہے یا نہیں؟ کیا روزے داروں کو روح ازاء کا لطف اٹھانے کے لیے ایک اور سال کا انتظار کرنا پڑیں گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details