اردو

urdu

گیا میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے جاری

By

Published : Jan 1, 2020, 1:35 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سی اے اے کے خلاف سال نو کے پہلے دن بھی مظاہرے جاری رہے۔

Protest against CAA continue in Gaya
گیا میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے جاری

گذشتہ شب جب پوری دنیا سال 2019 کے سال 2020 میں داخل ہونے کاجشن منارہی تھی اس وقت سخت سردی کے عالم میں شہری ترمیمی ایکٹ و قومی آبادی رجسٹر کی مخالفت میں آزادی- آزادی کانعرہ لگا رہے تھے۔

ریاست بہار کے ضلع گیا میں غیر معینہ دھرنا میں مظاہرین نے سال نو کاجشن تو نہیں منایا تاہم مختلف انداز سے دھرنے کا رنگ بدل دیا ۔

گیا میں سی اے اے کے خلاف مظاہرے جاری

پہلے وطن پرستی پر گیت سنی ، پھر 'کالے قانون سے چاہئے آزادی ' کے نعرے سے گیا کی فضاء کو گونجنے پر مجبور کردیا ۔

بارہ بجتے ہی آئین کاحلف اٹھایاگیا ، اس کے بعد تسلسل سے آزادی کے نعرے لگے ، غیرمعینہ دھرنے میں نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ شہرگیا کے شانتی باغ محلے میں غیرمعینہ دھرنا جاری ہے ۔

دھرنے میں سیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت ضلع کے ہرطبقے کے لوگ شریک ہوکر مرکزی حکومت پر ناراضگی اور مخالفت درج کرارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details