اردو

urdu

Minority Employment Loan Scheme: اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت مستفدین کے کھاتے میں رقم بھیجنے تیاری

By

Published : Jan 6, 2022, 3:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم Chief Minister Minorities Employment Loan Scheme کے تحت آج دو افراد نے معاہدہ کاپی پر دستخط کیا ہے یہ دونوں مالی سال 2017-2018 کے درخواست کنندہ تھے۔

اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت مستفدین کے کھاتے میں رقم بھیجنے تیاری
اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت مستفدین کے کھاتے میں رقم بھیجنے تیاری

وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم اقلیتی Chief Minister Minorities Employment Loan Scheme طبقے کو روزگار سے جوڑنے کی ایک بڑی اسکیم ہے اس کے تحت ہر برس بہار میں ہزاروں افراد کو لاکھوں روپے بطور قرض دیے جاتے ہیں اس قرض اسکیم میں کئی زمرے Category ہے جس کے تحت ایک لاکھ روپے سے پانچ لاکھ "One Lakh To Five Lakhs" روپے تک قرض دیے جاتے ہیں۔ لیکن اس اسکیم کے تحت متعینہ رقم ہر مالی سال میں پوری طرح سے تقسیم نہیں ہوپاتی ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کارروائی کو انجام دینے کی ذمہ داری جس مالیاتی کارپوریشن کے ذمہ ہے وہ حساس نہیں ہے۔

ضلع سے درخواست دہندگان کے کاغذات محکمہ اور مالیاتی کارپوریشن کو بھیجنے کے بعد مہینوں نہیں سال گزر جاتے ہیں تب کارپوریشن اور محکمہ آگے کی کارروائی کو انجام دیتا ہے۔

آج کلکٹریٹ میں ضلع محکمہ اقلیتی فلاح کے دفتر میں مالی سال 2017-2018 کے دو درخواست دہندہ کو قرض دینے کی آخری کارروائی انجام دی گئی ہے۔ دونوں درخواست دہندہ گان نے معاہدہ کی کاپی پر دستخط کیا ہے۔

آگے کی کارروائی کو انجام دینے کے لیے معاہدے کی کاپی پٹنہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کو بھیجی جائے گی اور پھر وہاں سے دونوں مستفدین کے کھاتے میں رقم بھیجی جائے گی۔

ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ جن کا سلیکشن ہوا تھا اور انہیں رقم نہیں ملی تھی ان کی کارروائی تیزی کے ساتھ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت 50 افراد نے اقرار نامے داخل کیے

گزشتہ ماہ 35 افراد کے کھاتے میں رقم بھیج دی گئی تھی، جبکہ کچھ بچے ہوئے لوگ ہیں ان کے ساتھ بھی معاہدہ کرکے کاغذات بھیجے جارہے ہیں۔ سبھی بچے ہوئے لوگوں کے کھاتے میں اس ماہ تک رقم پٹنہ سے ڈال دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details