اردو

urdu

والد کو انصاف دلانے کے لئے لوگوں سے فریاد

By

Published : Feb 3, 2020, 8:48 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:34 PM IST

فرینڈز آف آنند کے بینر تلے اپنے والد کو بے قصور بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' ان کی رہائی عوام کی ضرورت ہے۔'

والد کو انصاف دلانے کے لئے لوگوں سے فریاد
والد کو انصاف دلانے کے لئے لوگوں سے فریاد

ریاست بہار کے شیوہر لوک سبھا کے سابق رکن پارلیمان آنند موہن گزشتہ کئی برسوں سے تا عمر جیل کی سزا کا ٹ رہے ہیں۔ وہیں ان کے بیٹے چیتن آنند اپنے والد کو بے قصور بتاتے ہوئے ان کی حمایت میں پورے ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔

والد کو انصاف دلانے کے لئے لوگوں سے فریاد

اس سلسلے میں چیتن آنند کیمور کے کدرا تھانہ کے نیوراس موضع پہنچے اور ایک جلسہ کو خطاب کیا۔ اس دوران کیمور میں چیتن کا استقبال کیا گیا۔

فرینڈز آف آنند کے بینر تلے اپنے والد کو بے قصور بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' ان کی رہائی عوام کی ضرورت ہے۔'

چیتن آنند نے کہا کہ 'والد نے جیل کے اندر رہ کر تین کتابیں بھی لکھی ہیں جس میں ان کے بے گناہ ہونے کے سارے ثبوت ہیں۔ ان تینوں کتابوں کا اجرا پٹنہ میں 15 فروری کو ہوگا جس میں کیمور سے بھی کئی لوگ شرکت کریں گے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'جو بھی حکومت والد کے رہائی میں مدد کرے گی۔ الیکشن میں فرینڈس آف آنند ان کے ساتھ رہے گا۔'

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details