اردو

urdu

طلاق ثلاثہ کا معاملہ

By

Published : Sep 14, 2019, 2:27 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:04 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مدھیہ پورہ میں طلاق ثلاثہ کا واقعہ پیش آیا، تاہم متاثرہ خاتون کا ایف آئی آر درج نہیں ہوا۔

طلاق ثلاثہ کا معاملہ

یہ واقعہ ضلع مدھے پورہ کے پورینی تھانہ اسٹیشن کے تحت طلاق ثلاثہ کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ جہاں ایک معذور عورت کو شوہر نے معذوری کی وجہ سے تین طلاق دی۔

طلاق ثلاثہ کا معاملہ

گذشتہ روز ، جب معذور خاتون اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ پورینی تھانہ پہنچی تو تھانہ صدر نے ان کی درخواست لینے سے انکار کردیا ۔

متاثرہ خاتون مایوس ہوکر تھانے میں اپنے کنبہ کے افراد کے قریب بیٹھ گئی۔

اس واقعہ کا ایف آئی آر درج نہ ہونے کی وجہ سے خاتون اور اس کے اہل خانہ کے درمیان مایوسی چھائی ہوئی ہے۔

ایک طرف، اس خاتون کے چہرے پر مایوسی کے بادل صاف دکھائی دے رہا تھا، وہیں ایف آئی آر نہ لینے کی وجہ سے کنبہ مایوس اور پریشان تھا۔

طلاق ثلاثہ کا معاملہ

متاثرہ خاتون اجمینہ کا نکاح 6 برس قبل امیتاز سے ہوا تھا۔
تھانہ پورینی کے علاقہ دیوان ٹولہ چنڈا کی رہائشی محمد مبارک کی بیٹی اجمینہ خاتون (25 برس) نے 6 برس قبل 20 نومبر 2013 کو محمد امتیاز والد محمد یونس گاؤں مہارا پور تحصیل ضلع غازی آباد سے شادی کی تھی۔

یہ شادی امتیاز کے ابائی ضلع ،گاؤں پوکھڑالہ ضلع سمستی پور بہار کے پتے سے غازی آباد کورٹ میں ہوئی۔ جس کے بعد دونوں نے اپنی شادی شدہ زندگی دہلی میں گزارنی شروع کی۔ اس درمیان انہیں دو بچے پیدا ہوئے، جس میں ایک 5 برس کی بیٹی اور 4 برس کا بیٹا ہے۔

متاثرہ نے بتایا گیا کہ اس کے شوہر محرم کے تہوار کے موقع پر سمستی پور پوکھرالہ میں واقع سسرال آئے تھے جہاں اس کی ساس حمیدہ خاتون اور ساس محمد محمود نے اپنے بچوں کو چھوڑ کر اپنے گھر جانے کو کہا۔

جس کے بعد اس کے شوہر محمد امتیاز نے خاتون اس کے ماں پاب کے گھر پورینی کے دیوان تولہ چنڈا پہنچا دیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ منگل کے روز اس کے شوہر نے اچانک طلاق دیتے ہوئے تین بار طلاق طلاق کہہ کر چلا گیا۔

شوہر کے جانے کے خاتون کو معلوم ہو ا کہ اس کی شوہر کی شادی کہیں اور ہوگئی ہے۔

متاثرہ نے یہ بھی بتایا کہ شوہر نے کہا کہ اگر تجھے میرے پاس آنا ہے تو ایک لاکھ روپے اور پنشن پرو موٹرسائیکل لے کر آ جاؤ اگر نہیں تو بچوں کو بھول جاؤ۔

اس خاتون نے درخواست میں مندرجہ بالا سارے الزامات لکھ دیئے ہیں اور درخواست لینے کی امید کے لئے تھانے پہنچ گئیں۔

متاثرہ کا الزام ہے کہ تھانہ صدر نے درخواست لینے سے انکار کردیا اور متاثرہ خاتون کو ایف آئی آر کے لئے دہلی یا سمستی پور جانے کا مشورہ دیا۔

اس سلسلے میں پورینی تھانہ صدر سبودھ یادو نے کہا کہ ایف آئی آر پورینی تھانے میں نہیں ہو سکتی ہے ، لہذا ہم نے ان سے اپنے سسرال یا دہلی کر مقدمہ درج کرنے کو کہا کو کہا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details