اردو

urdu

By

Published : Aug 14, 2019, 7:30 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:47 PM IST

ETV Bharat / state

گنگا جمنی تہذیب : ہندو مسلم نے مل کر منایا تہوار

بہار کے ضلع مدھے پورہ میں ہندؤں نے ساون کی آخری سومواری کی پوجا اور مسلمانوں نے عید الاضحیٰ پورے جوش و خروش سے مل کر منائی۔ جوآج بھی بھارت کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے۔

گنگا جمنی تہذیب : ہندو مسلم نے مل کر منایا تہوار

ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں عید الاضحیٰ پورے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔

مدھے پورہ میں جہاں ایک طرف مسلمانوں نے عید کی نماز پورے جوش و خروش کے ساتھ ادا کی وہیں دوسری طرف ہندو مذہب کے لوگوں نے ساون کی آخری سومواری کی پوجا کی رسم بھی انجام دی۔ عید کے دوسرے دن بھی حالات پر امن رہے۔

گنگا جمنی تہذیب : ہندو مسلم نے مل کر منایا تہوار

ایس ڈی پی او وصی احمد نے کا کہنا ہے کہ 'مدھے پورہ ہمیشہ ہندو مسلم اتحاد کی علامت رہا ہے، یہاں کے عام لوگ ہمیشہ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہوئے تہوار مناتے رہے ہیں ، جس کی آج بھی ایک بے حد خوبصورت تصویر دیکھنے کو ملی۔'

انہوں نے کہا کہ آج یہاں ایک طرف مسلم برادری کا تہوارتھا اور دوسری طرف ہندو برادری کی آخری سوموری پوجا، لیکن دونوں برادری کے لوگوں نے ایک دوسرے کا احترام کرکے باہمی بھائی چارے کی مثال قائم کی۔

نمازیوں اور کانوریوں نے بھی ایک دوسرے کے مذہب کا خیال رکھتے ہوئے ایک ہی راستہ سے بنا کسی کو کوئی تکلیف پہنچائے جس بھائی چارکا نمونہ پیش کیا وہ لائق تعریف ہے۔


واضع رہے کہ اس برس مدھے پورہ میں ایک ہی دن عید الاضحیٰ اور ساون کی آخری سومواری پوجا تھی۔ جس کے مد نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری تیاری پہلے ہی سے کر لی گئی تھی۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 10:47 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details