اردو

urdu

Haj 2023 گیا میں عازمین حج کے لیے ایس بی آئی سے سعودی ریال ملنے شروع

By

Published : May 19, 2023, 9:14 AM IST

گیا میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے عازمین حج سعودی ریال لے رہے ہیں منیجر نے بتایا کہ پندرہ عازمین کو ریال مل چکے ہیں، بقیہ عازمین حج کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ برانچ میں باضابطہ کاونٹر بحال کیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو پریشانی نہ ہو۔ Haj pilgrims start receiving Saudi Riyals

گیا میں عازمین حج کو ایس بی آئی سے سعودی ریال ملنے شروع ہو گئے
گیا میں عازمین حج کو ایس بی آئی سے سعودی ریال ملنے شروع ہو گئے

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں عازمین حج کو ریال ملنے شروع ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے مین برانچ میں باضابطہ کیمپ لگا کر ریال دیا گیا۔ پہلے دن پندرہ سے زیادہ عازمین حج کو ریال دیا گیا جس میں زیادہ تر عازمین کا تعلق گیا شہر سے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا مین برانچ کے چیف منیجر ششی کانت پرساد نے بتایا کہ اس سال عازمین حج کو سعودی ریال دستیاب کرانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ گذشتہ روز سے ریال دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، دو ہزار سے پچیس سو ریال تک عازمین لے رہے ہیں۔ زرمبادلہ انڈین کرنسی کے مطابق ہے اور زرمبادلہ کی قیمت ہردن کم و زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے اسی حساب کے مطابق انڈین روپے لیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Haj Unequal Fee اورنگ آباد اور ناگپور عازمین حج کے لئے اضافی چارج کا فیصلہ واپس لیا جائے، ابوعاصم اعظمی

انہوں نے بتایا کہ سعودی ریال لینے کے لیے عازمین حج کو اپنا کور کاغذ کے ساتھ پاسپورٹ کاپی لانا ہے، جتنا ریال لینا ہے۔ اس کے مطابق انڈین روپے جمع ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو یہاں بینک میں پہلے استقبال کیا گیا انکے لیے ٹھنڈے مشروبات اور پانی وغیرہ کا نظم کیا گیا، باضابطہ بینک میں عازمین حج کے استقبال کے لیے بینر بھی لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ سائبر ٹھگوں کے شکار نہیں ہوں، سرکاری اداروں اور ایجنسیوں سے ہی ریال خریدیں کسی شخص کے بہکاوے میں ہرگز نہیں آئیں کیونکہ کئی جگہوں سے خبر ملتی ہے نقلی ریال برآمد ہوئے ہیں اگر ایسے لوگوں کی زد میں عازمین حج آگئے تو انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسٹیٹ بینک کو ریال دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے اسلیے اپنے ضلع کے ہیڈ برانچ سے رابطہ کریں۔ گیا میں ہیڈ برانچ کے علاوہ بودھ گیا ایس بی آئی برانچ میں بھی زرمبادلہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details