اردو

urdu

By

Published : Dec 1, 2020, 10:53 PM IST

ETV Bharat / state

حکومت کسانوں کے ساتھ غلط برتاؤ کر رہی ہے: ادے نارائن چودھری

سابق اسمبلی اسپیکر ادے نارائن چودھری نے آج کسان بل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صرف کسانوں اور مزدوروں کے حق میں دکھاوے کی بات کرتی ہے، وزیراعظم سمیت مرکزی وزراء عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

حکومت کسانوں کے ساتھ غلط برتاؤ کر رہی ہے: ادے نارائن چودھری
حکومت کسانوں کے ساتھ غلط برتاؤ کر رہی ہے: ادے نارائن چودھری

بہار کے گیا سرکٹ ہاؤس میں سابق اسمبلی اسپیکر ادے نارائن چودھری نے آج کسان بل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت صرف کسانوں اور مزدوروں کے حق میں دکھاوے کی بات کرتی ہے، وزیراعظم سمیت مرکزی وزراء عوام کو صرف گمراہ کر رہے ہیں۔

مرکزی حکومت اور وزیراعظم کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ نئے زرعی قانون میں فصل کی زیادہ سے زیادہ قیمت دینے کی بات کی گئی ہے، حکومت یہ بھی دعویٰ کرتی ہے کہ کسانوں کو ڈیڑھ گنا لاگت کی ادائیگی کریں گے. لیکن قانون میں ریٹ کا ذکر ہی نہیں ہے. آج حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ کسان مسلسل احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تین زرعی قانون نافذ ہوا ہے جو کسانوں کو پھانسی پر لٹکا رہا ہے.کسان دھان کی فصل آٹھ سے دس روپے قیمت میں فروخت کرنے پر مجبور ہے، حکومت بتائے کہ اس نے جو وعدہ کیا تھا اس کا کیا ہوا؟ ریاستی حکومت 15 سالوں سے وعدہ کر رہی ہے کہ دھان کی قیمت زیادہ سے زیادہ بڑھائیں گے لیکن آج تک اس کا حل مکمل نہیں ہو سکا۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ ایسے بہت سے کسان ہیں جن کا دھان پیکس کے ذریعے خریدا گیا ہے لیکن ابھی تک ان کی فصل کی قیمت موصول نہیں ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

'کسانوں کی یہ تحریک ملک کا دوسرا شاہین باغ بننے جا رہی ہے'


انہوں نے وزیر اعلی نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ملک میں ڈبل انجن کی حکومت ہے اس کے باوجود بھی یہاں کے کسانوں اور مزدوروں کی حالت خراب ہے جس کے سبب کسان احتجاج کرنے کو مجبور ہیں.

پنجاب کے کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی پیداوار کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت طے کرائیں گے اس میں برا کیا ہے اور یہ مانگ بلکل درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں تو ہمیں نکسلی یا دہشت گرد کہہ کر ہماری مہم کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے اور ان القابات الزامات سے نوازنے میں میڈیا کا بھی کردار اہم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details