اردو

urdu

Gaya Jama Masjid BPSC Coaching Centre جامع مسجد گیا کے زیراہتمام بی پی ایس سی کلاسز کا آغاز

By

Published : Mar 20, 2023, 4:26 PM IST

گیا میں جامع مسجد کمیٹی کی طرف سے بہار پبلک سروس کمیشن کے لیے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کرائی جاتی ہے جہاں مسلم لڑکے اور لڑکیاں بی پی ایس سی کی تیاری کرتی ہیں۔ آج سے 69ویں بیچ کی کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔ Gaya Jama Masjid BPSC Coaching Centre

Gaya Jama Masjid BPSC Coaching Centre
گیا جامع مسجد کے زیراہتمام بی پی ایس سی کلاسز شروع

گیا: شہر گیا میں واقع جامع مسجد کے زیر اہتمام بی پی ایس سی کوچنگ سینٹر کے نئے بیچ کے لیے کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔ پیر کے روز اس کا باضابطہ افتتاح ہوا ہے۔ اس سلسلے میں جامع مسجد کمیٹی کے صدر پروفیسر حبیب نے بتایا کہ جامع مسجد میں بی پی ایس سی 68ویں بیچ کی کلاسز شروع ہوگئی ہیں۔ انہوں نے اس بیچ میں داخلہ لینے والے بچوں کا خیرمقدم کیا۔ اس موقعے پر راکیش سنہا نے طالب علموں کو مخاطب ہو کر کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے اور خاص طور پر بی پی ایس سی کو کریک کرنے کے لیے محنت ولگن کے ساتھ دل ودماغ پر قابو پانا ہوگا۔ مزید آپ پرسکون ہوکر پڑھیں، ذہنی دباؤ میں رہیں گے تو پڑھائی متاثر ہوگی۔

تسنیم کوثر نے کہا کہ تیاری کریں، اضافی وقت کا استعمال کریں اور خوب محنت کریں،د لجمعی کے ساتھ سمجھیں جہاں کہیں دشواری ہو یہاں کے ٹیچرز سے پوچھیں۔ محمد صادق نے کہاکہ وقت کو بہتر طریقے سے استعمال کریں، صدر جامع مسجد حبیب نے جامع طور پر اسکی افادیت پرروشنی ڈالی، جب کہ جامع مسجد کوچنگ سینٹر کے ممبر سیدشاد عالم عرف سلن بھائی نے ڈسپلین وقت کی پابندی اسلامی تعلیمات پر قائم رہتے ہوئے پوری لگن کے ساتھ تیاری کرنے پر زور دیا۔

کوچنگ سینٹر کے کورڈینٹر حسرت اعجازی نے اس کوچنگ سینٹر کے اغراض ومقاصد پر تفصیل سے گفتگو کی، اس موقع پر کمیٹی کے ممبر مجاہد نور کے علاوہ کئی معزز حضرات موجود تھے۔ واضح ہوکہ جامع مسجد گیا کی جانب سے گزشتہ برس سے مسلم لڑکے ولڑکیوں کے لیے مفت کوچنگ سینٹر شروع کیا ہے جہاں پر بی پی ایس سی کی مفت تیاری کرائی جاتی ہے، نئے بیچ میں ٹوٹل چالیس اسٹوڈنٹس کا داخلہ ہے، جبکہ ہاسٹل میں رہنے کے لیے 25 اسٹوڈنٹس کا داخلہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details