اردو

urdu

Faisal Khan Army Officer in Gaya راجستھان کے فیصل خان آرمی افسر بنے

By

Published : Dec 12, 2022, 11:40 AM IST

Updated : Dec 12, 2022, 12:11 PM IST

بھارتی فوج میں افسر بننے والے فیصل خان نے کہا کہ اس سے بہتر کچھ نہیں ہے کہ انہوں نے مادر وطن کی حفاظت اور نگہبانی کے لیے فوج میں ملازمت اختیار کی ہے۔ فیصل خان گیا اوٹی اے سے پاس آؤٹ ہوئے ہیں اور وہ لفٹننٹ کے عہدے پر فائز ہوئے، جب کہ ان کے والد بحریہ میں کیپٹن کے عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں۔ Gaya Army Officer Faisal Khan

Faisal Khan Army Officer in Gaya
Faisal Khan Army Officer in Gaya

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع آرمی آفیسر ٹریننگ اکیڈمی میں گزشتہ کل دس دسمبر کو پاسنگ آوٹ تقریب ہوئی جس میں اس مرتبہ 63 جنٹلمین کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔ اس میں ایک راجستھان کے جے پور کے رہنے والے فیصل خان بھی ہیں جو او ٹی اے میں سخت محنت کی وجہ سے پاس آوٹ ہوئے اور انہیں لفٹننٹ کا عہدہ ملا ہے۔ فیصل خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے شہر گیا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستانی فوج سے بہتر کوئی نہیں ہے۔ یہاں تربیت کے دوران بہتر سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی ثقافت اور مادر وطن کے تحفظ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا جذبہ ان کے اندر پیدا کیا جاتا ہے۔ ملک اور جان کی حفاظت کے لیے لفٹننٹ کو ہر ہنر میں ماہر بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی قیادت کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے عالمی معیار کی تربیت دی جاتی ہے۔ Faisal Khan of Rajasthan become an Army Officer in Gaya

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ ٹیچر کی طرف سے ٹریننگ کے دوران بتایا گیا کہ ملک سب سے پہلے ہے اور اسی پر سب نچھاور ہے۔ فیصل خان نے کہا کہ اپنے والد کی اچھی پرورش سے ہندوستانی فوج میں وہ بھرتی ہوئے ہیں۔ پورا خاندان چاہتا تھا کہ وہ فوج میں افسر بنیں اور اس نے اپنے بزرگوں اور اساتذہ سے دعائیں لیکر اپنا خواب پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنا پورا کیریئر ہندوستانی فوج میں بنائیں اور خود کو اپنے خاندان، سماج اور قوم کے لیے وقف کردیں۔ وہیں اس موقع پر ان کے والد فاروق خان جو خود بحریہ میں بطور کیپٹن ریٹائر ہو چکے ہیں۔ اس خوشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فاروق خان نے کہا کہ ان کے بیٹے نے آرمی میں افسر بننے کا خواب پورا کیا ہے۔ نہ صرف انہیں بلکہ ان کے پورے گاؤں کو اس پر فخر ہے۔ بیٹے کو آرمی یونیفارم میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ اپنے بیٹے کو یہی نصیحت کی ہے اپنی جان و روح کو ہندوستان کی خدمت میں وقف کر دیں۔

Last Updated : Dec 12, 2022, 12:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details