اردو

urdu

بارش میں بھی مذہبی پیشوا دلائی لامہ کا خطاب جاری

By

Published : Jan 3, 2020, 12:45 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بودھ مذہب کے مذہبی پیشوا دلائی لامہ کا پنج روزہ  اجلاس جاری ہے۔

dalai lama speech  going on during heavy rain in gaya
بارش میں بھی مذہبی پیشوا دلائی لامہ کا خطاب جاری


مہابودھی مندر میں پنج روزہ اجلاس جاری ہے، اس کے اس کے دوسرے دن بھی 14 ویں دلائی لامہ نے خطاب کیا۔

بارش میں بھی مذہبی پیشوا دلائی لامہ کا خطاب جاری

اس موقع پر پہلے دن 35 ہزار عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ان کے خطاب سے استفادہ کیا۔

دوسرے دن کے خطاب شروع ہوتے ہی زبردست بارش شروع ہوگئی، مگر عقیدت مندوں میں کسی بھی قسم انتشار پیدا نہیں ہوا، لوگ بدستور ان کے خطاب کو سنتے رہے۔

خیال رہے کہ دلائی لامہ کا خطاب مہابودھی بودھی مندر کے کلاچکر میدان میں ہوا، جس میں لوگوں نے بارش میں بھیگتے ہوئے اپنےپیشوا کی باتوں کو سنا۔

ان دنوں گیا میں سردی کا موسم ہے۔ سردی کی وجہ سے عوامی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، تاہم عقیدت مندوں نے اپنے مذہبی پیشوا کو سننے کے لیے بارش کی پرواہ نہیں کی اور مسلسل استفادہ کرتے رہے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details