اردو

urdu

یوگا کے ذریعہ لوگوں کو حیرت زدہ کرنے والا کم سن بچہ

By

Published : Jun 21, 2021, 12:19 PM IST

Updated : Jun 21, 2021, 2:46 PM IST

ریاست بہار میں ضلع گیا کے آٹھ سالہ رودر پرتاپ سنگھ نے اپنے حیرت انگیز کارناموں کی وجہ سے ریاست کے علاوہ قومی سطح پر شناخت قائم کی ہے، انہوں نے اتنی کم عمر میں یوگا کے 200 سے زیادہ آسنوں میں مہارت حاصل کی ہے، انہوں نے قومی سطح پر متعدد ایوارڈس حاصل کیے ہیں۔

Rudra Pratap Singh
Rudra Pratap Singh

چھوٹی عمر میں یوگا کے حیرت انگیز کارنامے انجام دینے والے رودر پرتاپ سنگھ کی شہرت قومی سطح سے عالمی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ صرف 8 سال کی عمر میں رودر نے 200 سے زیادہ یوگا کے آسنوں میں مہارت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بہت سے قومی تمغے بھی جیتے ہیں۔

Rudra Pratap Singh

رودر پرتاپ سنگھ کی عمر صرف آٹھ سال کی ہے لیکن اپنی محنت اور شوق کی وجہ سے وہ اپنے بڑوں کو بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رودر بہت ہی آسانی کے ساتھ یوگا کے سب سے مشکل آسنوں کو آسان بنا دیتا ہے۔

Rudra Pratap Singh
Rudra Pratap Singh

خاص بات یہ ہے کہ رودر کو کسی بھی پیشہ ورانہ طریقے سے کوچنگ نہیں ملی ہے۔ انہوں نے اپنے والد سے یوگا کی تعلیم حاصل کی ہے، رودر نے بتایا کہ میرے پہلے گرو پیروشتم کمار ہیں لیکن انہیں اسکیٹنگ کھیل کی وجہ سے وقت نہیں مل سکا تو میرے والد ہی میرے کوچ بن گئے، رودر کا خواب ملک کے لئے اولمپکس کھیلنا اور سونے کا تمغہ جیتنا ہے۔

Last Updated : Jun 21, 2021, 2:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details