شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں سن 2010 میں ایک شخص کو قتل کے کیس میں مقامی عدالت نے آج عمر قید کی سزا سنائی ہے۔پرنسپل سیشنز اور ڈسٹرکٹ جج، بارہمولہ، سنجے پریہار نے براٹ کلاں سوپور کے رہنے والے شوکت احمد تانترے کو استغاثہ کے گواہوں کے بیانات پر بھروسہ کرتے ہوئے سزا سنائی۔
مجرم نے متاثرہ شخص کو الطاف احمد تنترے کے ساتھ، گنڈ براٹ سوپور میں ایک مسجد کے قریب 10 سال پہلے قتل کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق عدالت نے مجرم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے جس میں سے 1.50 لاکھ روپے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو معاوضے کے طور پر ادا کیے جائیں گے۔