اردو

urdu

By

Published : May 7, 2023, 11:15 AM IST

ETV Bharat / state

Khadi Village Industries Board کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا بھٹ نے بارہمولہ کا دورہ کیا

کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا بھٹ نے کہا کہ کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ بارہمولہ نے نوجوانوں کو آج تک کافی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی ہے اور آگے بھی ان تمام تر سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے پر عزم رہے گی۔

ڈاکٹر حنا بھٹ نے بارہمولہ کا دورہ کیا
ڈاکٹر حنا بھٹ نے بارہمولہ کا دورہ کیا

ڈاکٹر حنا بھٹ نے بارہمولہ کا دورہ کیا

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے واتر گام رفیع آباد کا آج کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا بھٹ نے دورہ کیا اور ایک تربیتی پروگرام میں شرکت کی،اس دوران ان کے ہمراہ اے ڈی سی سوپور شبیر رینا کے ساتھ ساتھ دیگر چھوٹے بڑے افسران بھی موجود تھے۔

اس دورے کا مقصد یہ تھا کہ سرکار کی جانب سے جومختلف اسکیمیں جاری کی گئی ہیں اسے نوجوانوں تک کیسے پہونچایا جائے اس حوالے سے منعقد ایک تربیتی پروگرام میں انہوں نے شرکت کی۔


اس پروگرام میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی سرکردہ شخصیات شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام مستقبل میں بھی ہونے چاہیے تاکہ نوجوانوں کو اسکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل ہو۔


میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے حنا بھٹ نے بتایا کہ کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ بارہمولہ نے نوجوانوں کو آج تک کافی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی ہے اور اس میں کافی لوگوں نے اپنے خود کے یونٹ شروع کیے ہیں اور اپنے لئے روزگار کے وسائل شروع کئے ہیں
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم کشمیر کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ بارہمولہ کے دور دراز علاقوں میں جائیں اور اس قسم کے بیداری پروگرام کرتے رہیں تاکہ نوجوانوں کو جانکاری حاصل ہو اور وہ ان اسکیموں کا فائدہ لے سکے۔

انہوں نے مزید کہا آج کے اس دورے میں ہم نے کافی نوجوانوں کے ساتھ ساتھ مقامی سرپنچوں سے ملاقات کی اور ان کے مسلے و مسائل بھی سنے اور ان ہم نے ہدایت دی کہ نوجوانوں کے مدد کے لے آپ کو بھی سامنے آنا ہے۔
حنا بھٹ نے بتایا کہ ہم لوگوں کے پاس جاتے ہیں اور ان کے مشکلات کا جائزہ لینے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ کھادی ولیج انڈسٹریز بویڈ لوگوں کے کام آئے
مزید پڑھیں:Dr Hina Bhatt Visits Sopore کھادی ولیج انڈسٹریز بورڈ کی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حنا بھٹ کا سوپور دورہ


مقامی لوگوں نے اس ضمن میں حنا بھٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کے بیداری پروگرام کافی ضروری ہے اور ہم کو آمید ہے کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام ہوتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details