اردو

urdu

Jal Jeewan Mission Aloosa Bandipora: جل جیون مشن کے تحت دو اسکیموں کا افتتاح

By

Published : Aug 20, 2022, 6:39 PM IST

لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی غرج سے جل جیون مشن کے تحت آلوسہ، بانڈی پورہ میں دو بڑی سکیموں کا افتتاح کیا گیا۔ Jal Shakti Inaugurated two Schemes in Bandipora

جل جیون مشن کے تحت دو اسکیموں کا افتتاح
جل جیون مشن کے تحت دو اسکیموں کا افتتاح

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں محکمہ جل شکتی نے ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت آلوسہ علاقے میں دو اسکیموں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینئر سمیت محکمہ کے دیگر عہیداروں کے علاوہ مقامی پی آر آئی ممبران اور مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے جانے کے حوالے سے شروع کی گئی اسکیمز پر مقامی باشندوں نے حکام کی ستائش کی۔two Schemes launched in Bandipora under Jal Jeewan Mission

جل جیون مشن کے تحت دو اسکیموں کا افتتاح

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے افسران نے بتایا کہ ’’جل جیون مشن ابھییان کے تحت ببلی A علاقے میں شروع کی جانے والی اسکیم سے علاقے کے ساڑھے چار سو سے زائد کنبوں کو پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم پر 4 کروڈ 68 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ جبکہ دوسری اسکیم کا افتتاح آلوسہ میں کیا گیا جس پر، حکام کے مطابق، قریبا ساڑھے چار کروڑ روپے خرچ کئے جائیں۔ محکمہ جل شکتی کے افسران نے بتایا کہ آلوسہ علاقے میں اسکیم کی تکمیل کے سے چھ سو کے قریب کنبوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔Aloosa Bandipora Jal Jeewan Mission

ضلع بانڈی پورہ میں بے پناہ آبی وسائل کے باوجود آلوسہ سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ ان دونوں اسکیموں کے افتتاح سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محکمہ جل شکتی کے افسران کا دعویٰ ہے کہ ان اسکیمز سے ہزاروں افراد کو پینے کے پانی کی قلت کے حوالے سے درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details