اردو

urdu

پی ڈی پی کے ایک اور رہنما نے پارٹی کو الوداع کہا

By

Published : Mar 21, 2021, 7:30 PM IST

پی ڈی پی کے سینیئر رہنما خورشید عالم کے پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد ضلع بانڈی پورہ کے علاقے نیسبل سے تعلق رکھنے والے ایک اور پی ڈی پی رہنما یاسر ریشی نے بھی آج پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کر لی ہے۔

pdp leader yasir reshi
پی ڈی پی رہنما یاسر ریشی

شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے علاقے نیسبل سے تعلق رکھنے والے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما یاسر ریشی نے باضابطہ طور پر پارٹی کو اپنا استعفیٰ لیٹر ارسال کردیا ہے۔

پی ڈی پی رہنما یاسر ریشی کا استعفیٰ

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے یاسر ریشی نے کہا کہ انہوں نے تقریبا دو سال قبل ہی پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کرلی تھی اور آج انہوں نے باضابطہ طور پر پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔

مستقبل میں کس پارٹی میں شامل ہونے کے جواب میں یاسر ریشی نے کہا کہ وہ اس معاملے پر اپنے حامیوں سے بات چیت کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیں گے۔ ریشی پی ڈی پی کے دوسرے ایسے رہنما ہیں جنھوں نے آج پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کر لی۔

اس سے قبل ہی سینیئر رہنما خورشید عالم نے بھی پارٹی کے سیاسی وژن اور حکمت عملی کے فقدان کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details