اردو

urdu

شادی سے دس دن قبل نوجوان کی خودکشی

By

Published : Feb 24, 2020, 1:15 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:37 AM IST

معمولی بات پر سوتیلی ماں سے ہوئے جھگڑے کے بعد ایک نوجوان نے خودکشی کرلی، اس نوجوان کی شادی دس دن میں ہونے والی تھی۔

شادی سے دس دن قبل نوجوان کی خودکشی
شادی سے دس دن قبل نوجوان کی خودکشی

یہ واقعہ آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں پیش آیا، جہاں ٹی وڈوروگاؤں سے تعلق رکھنے والے ویمنا نامی شخص نے دو شادیاں کی تھیں۔

پہلی بیوی سے اس کو دو بیٹے تھے جس میں سے پہلے بیٹے کی موت 20سال پہلے ہوگئی۔

بعد ازاں اس کی بیوی بھی چل بسی جس کے بعد اس نے کوکیلا سے دوسری شادی کی جس کا تعلق بونڈا بنڈلہ گاوں سے ہے۔اس جوڑے کو ایک بیٹا ہے۔پہلی بیوی کا دوسرا بیٹا29 سالہ یوگیش بنگلورو میں کام کرتا ہے۔

حال ہی میں اس کی منگنی ایک لڑکی سے ہوئی تھی اور دس دن میں شادی ہونے والی تھی۔شادی کے انتظامات کے سلسلہ میں یوگیش،بنگلورو سے چتور پہنچا۔

شادی کی تیاریوں کے لیے گھر کو رنگ کرنے کے مسئلہ پر اس کا جھگڑا اس کی سوتیلی ماں سے ہوگیا۔اس جھگڑے پر مایوس یوگیش گھر سے لاپتہ ہوگیا جس پر فکر مند ارکان خاندان نے اسے کافی تلاش کیا۔

بعد ازاں اس کی بائیک ایک جنگلاتی علاقہ میں پائی گئی۔ارکان خاندان نے قریب میں ہی اس کی لاش خون میں لت پت پائی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:37 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details