اردو

urdu

By

Published : May 8, 2020, 9:57 PM IST

ETV Bharat / state

کابینہ سکریٹری نے گیس لیک کی صورتحال کا جائزہ لیا

کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے آج یہاں 'نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی' کے اجلاس میں وشاكھاپتنم گیس لیک سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے آج یہاں 'نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی' کے اجلاس میں وشاكھاپتنم گیس لیک سے پیدا ہونے والے صورتحال کا جائزہ لیا
کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے آج یہاں 'نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی' کے اجلاس میں وشاكھاپتنم گیس لیک سے پیدا ہونے والے صورتحال کا جائزہ لیا

ریاست آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری نے ویڈیو كانفرنسگ کے ذریعے کمیٹی کو زمینی حالات کی جانکاری دی اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے اور گیس لیک کنٹرول کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ رساؤ والی جگہ اور فیکٹری میں کہیں اور جگہ سے رساؤ نہ ہو اس کے لیے تمام کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گیس لیک ہونے سے لوگوں کی صحت اور ہوا و پانی پر پڑنے والے اثرات سے متعلق ایشو پر بھی بات چیت کی گئی۔

کابینہ سکریٹری راجیو گابا نے آج یہاں 'نیشنل کرائسس مینجمنٹ کمیٹی' کے اجلاس میں وشاكھاپتنم گیس لیک سے پیدا ہونے والے صورتحال کا جائزہ

کابینہ سکریٹری نے موجوودہ حالات، تیاری، بچاؤ اور راحت مہم کا جائزہ لیا اور معمولات کو عام دھڑے پر لانے کے لیے آندھراپردیش کو ہر ممکن مدد دینے کی ہدایت دی۔

کیمیکل پروٹیکشن اور صنعتی عمل سے متعلق قومی اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ بھی ویڈیو كانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کی جائے گی اور اس طرح کی ٹیم کو ضرورت کے مطابق جائے وقوعہ پر بھی بھیجا جائے گا۔

اس صورت حال میں اپنا ئے جانے والے طبی پروٹوکول کے سلسلے میں میڈیکل ماہرین کے درمیان بھی اسی طرح کے صلاح و مشورے کا انتظام کیا جائے گا۔

ماحولیات، کیمیکل اور پیٹرو کیمیکلز وزارتوں کے سیکرٹریز، این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل، ایمس کے ڈائریکٹر اور دیگر محکموں کے سینیئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details