اردو

urdu

ETV Bharat / state

Son Fulfilled Mothers Wish پانچ دہائی بعد خاتون اپنے گھر لوٹی

نرسی پٹنم کی ایک خاتون 56 برس بعد اپنے آبائی گاؤں پہنچی اور اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ اس کام میں ان کے بیٹے نے ان کی مدد کی۔ After Five Decades Women Return Home

woman returned to her home
پانچ دہائی بعد خاتون اپنے گھر لوٹی

By

Published : Sep 20, 2022, 2:18 PM IST

نرسی پٹنم: ریاست آندھراپردیش کے انکاپلی ضلع کے نرسی پٹنم کی ایم گوری پاروتی کم عمری میں اپنے عاشق کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ جب خاتون گھر چھوڑ کر گئی تھی تب ان کی عمر تقریباً 16 برس تھی جبکہ اب وہ 72 کی ہوگئی ہیں یعنی وہ 56 سال بعد گاؤں اور رشتہ داروں کے پاس واپس لوٹی ہیں۔ woman returned to home

گوری پاروتی نے کہا کہ 'انہوں نے کچھ سال پہلے اپنے بیٹے شنمُکراج سے کہا تھا کہ وہ اپنے تمام لوگوں کو دیکھنا اور ان سے ملنا چاہتی ہیں۔ جس کے بعد بیٹے نے حال ہی میں اپنی ماں کی خواہش پوری کی اور انہیں نرسی پٹنم لا کر رشتہ داروں سے ملوایا۔

اس تعلق سے شنمُکراج نے بتایا کہ 'اس کی ماں اپنے بہن بھائیوں کے لیے بہت فکرمند رہتی ہیں۔ چنانچہ انہوں نے اپنی ماں کو آبائی گاؤں نرسی پٹنم لے جانے کا فیصلہ کیا۔ گوری پاروتی کی آمد پر تمام رشتہ داروں نے خوشی سے ان کا استقبال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details