اردو

urdu

By

Published : Dec 28, 2020, 2:05 PM IST

ETV Bharat / state

نوجوان کی پُراسرار موت، پولیس تحقیقات میں مصروف

پولیس، پہلگام میں سرینگر کے ایک نوجوان کی ہوٹل میں پُراسرار موت کے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے اور اس کی موت کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔

پہلگام میں سرینگر کے نوجوان کی پراسرار صورتحال میں موت
پہلگام میں سرینگر کے نوجوان کی پراسرار صورتحال میں موت

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام کے علاقے میں پیر کو سری نگر سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ لڑکے کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی۔
نوجوان کی شناخت سرینگر کے خانیار علاقہ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ مبشر سجاد ڈار ولد سجاد احمد ڈار کے طور ہوئی ہے۔

پہلگام میں سرینگر کے نوجوان کی پراسرار صورتحال میں موت
بتایا جا رہا ہے کہ مبشر اپنے ساتھی کے ساتھ اتوار کی سہ پہر پہلگام کے ہوٹل آکاش میں ٹھہرا تھا۔ تاہم آج صبح انہیں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کے بعد مبشر کو سرکاری میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جی ایم سی میں مبشر کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور اس کی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details