اردو

urdu

By

Published : Jul 7, 2020, 10:20 PM IST

ETV Bharat / state

ایس بی آئی برانچ اننت ناگ نے پی پی ای کٹس و دیگر سامان وقف کیا

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی لال چوک برانچ نے ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا کو ضروری سامان وقف کیا۔

ایس بی آئی برانچ اننت ناگ نے پی پی ای کٹس و دیگر سامان وقف کیا
ایس بی آئی برانچ اننت ناگ نے پی پی ای کٹس و دیگر سامان وقف کیا

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی لال چوک برانچ نے ڈی سی اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا کو ضروری سامان وقف کیا، جس میں کووڈ مراکز و ہسپتالوں کے لیے پروٹیکشن گیئر، پی پی ای کٹ، فیس ماسکس، سینٹائزر شامل ہیں۔

ایس بی آئی برانچ اننت ناگ نے پی پی ای کٹس و دیگر سامان وقف کیا

اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ نے ایس بی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اس وبائی بیماری کو روکنے کے لیے میں سب کو آگے آنا چاہئے اور انتظامیہ سے مل کر ایک دوسرے کی مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس موقع پر بینک کے ریجنل منیجر گلزار احمد الائی، چیف منیجر قاضی فاروق و دیگر افسران بھی موجود رہے۔

بتا دیں کہ ضلع اننت ناگ میں 729 افراد کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ 12 افراد کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details