اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ ساگام علاقے میں دورانِ شب نقب زنوں نے جموں وکشمیر بینک اے ٹی ایم کی توڑ پھوڑ کرکے مشین سے نقدی لوٹنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے ساگام علاقے میں قائم جموں کشمیر بینک کے ای ٹی ایم کو نقب زنوں نے دوران شب توڑ پھوڑ کر کے اس سے نقدی چرانے کی کوشش کی۔ذرائع نے بتایا کہ اے ٹی ایم پر کوئی بھی سکیورٹی گارڈ تعینات نہ ہونے کے باعث ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشین کی توڑ پھوڑ انجام دی گئی ہے، تاہم نقب زن مشین سے نقدی لوٹنے میں کامیاب ہوئے ہیں یا نہیں اس کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
کوکرناگ میں اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش
Atm Robbed in Kokernag اننت ناگ کے کوکرناگ ساگم علاقہ میں دورانِ شب نقب زنوں نے اے ٹی ایم کی توڑ پھوڑ کرکے مشین سے نقدی لوٹنے کی کوشش کی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
کوکرناگ میں اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش
Published : Dec 17, 2023, 3:56 PM IST
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں جموں کشمیر بینک کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔