اردو

urdu

By

Published : Jul 1, 2021, 1:25 PM IST

Updated : Jul 1, 2021, 4:18 PM IST

ETV Bharat / state

Rise in Suicide Cases: خودکشی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش

اقوام عالم میں خودکشی ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔ اس وقت دنیا میں ہر برس 8 سے 10 لاکھ لوگ خودکشی کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت سر فہرست ہے۔

rising-suicide-rate-a-matter-of-concern
خودکشی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش

وادی کشمیر میں خود کشی کرنے کی شرح نہ کے برابر تھی۔ تاہم گزشتہ کئی ہفتوں سے آئے دن خود کشی کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ ان دنوں وادی کے اطراف و اکناف سے خودکشی کی خبریں موصول ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

افسوس اور حیران کن ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور نوجوان قدرت کی عطا کردہ زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔

Rising of Suicide: خودکشی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش

حالیہ دنوں میں بیشر واقعات ایسے سامنے آئے کہ خودکشی کرنے والے افراد نے خودکشی کرنے سے قبل اپنا ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ ظاہر سی بات ہے کہ ایک پڑھا لکھا نوجوان یہ جانتے ہوئے کہ مذہبی لحاظ سے خودکشی کرنا حرام ہے اس کے باوجود بھی ایک انسان ایسا سنگین قدم اٹھانے پر کیوں مجبور ہو رہا ہے؟ یہ ان دنوں ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔

ماہر نفسیات کا ماننا ہے کہ سماج میں کئی وجوہات اس کے پیچھے کار فرما ہیں۔ تاہم معاشی بدحالی، گھریلو تشدد اس کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ نسل کافی حساس ہے۔ قوت برداشت کی کمی ہونے کے سبب آج کے تیز رفتار دور میں طرز زندگی کے دوران درپیش مختلف مسائل کو لے کر موجودہ نسل جلدی احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اسلئے ایسے انسان پر ذہنی تناؤ اس طرح حاوی ہو جاتا ہے کہ اسے لگتا ہے کہ موت کو گلے لگانے کے بغیر اور کوئی راستہ ہی نہیں بچا۔

یہ بھی پڑھیں:

National Doctor’s Day: صحت مند معاشرے کی تشکیل کرنے والے محسن

ماہر نفسیات کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا پر خودکشی کے ویڈیوز شائع ہونے سے واقعات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی کے تئیں آمادہ کرنے کا ایک ذریعہ بن کر سامنے آ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خود کشی کے واقعات کو روکنے کے لئے معاشرے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے سرکاری غیر سرکاری و مذہبی تنظیموں کو آگے آنا چاہیے۔

مذہبی رہنما بھی خودکشی کے بڑھتے واقعات پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث میں خودکشی کی مکمل ممانعت کی گئی ہے۔ لہذا نوجوانوں سے اپیل ہے کہ زندگی گزارنے کے دوران درپیش مصائب و مشکلات کے دوران صبر و تحمل سے کام لیں۔

Last Updated : Jul 1, 2021, 4:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details