اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے سنگم علاقے میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم سرینگر کے رام منشی باغ علاقے میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے ہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی پانی کی سطح میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ Jhelum Crosses Flood Alarm
محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے مطابق سنگم میں دریائے جہلم میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب پانی اس سطح تک پہنچتا ہے تو سیلاب کا اعلان کیا جاتا ہے۔ حکام نے دریا کے آس پاس کی بستیوں کے لوگوں کو چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر کے رام منشی باغ میں دریائے جہلم کی سطح آگرچہ بڑھ گئی ہے تاہم ابھی خطرے کے نشان تک نہیں پہنچی ہے۔ حکام نے بتایا کہ موسم میں بہتری کے ساتھ ہی پانی کی سطح میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔