اردو

urdu

By

Published : Apr 16, 2021, 8:21 PM IST

ETV Bharat / state

چالیس گھر پانی کے ایک نل پر منحصر

ضلع اننت ناگ کے دور دراز علاقہ کوکرناگ شالہ ناڈ میں پانی کی عدم دستیابی سے علاقہ کی کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

چالیس گھر پانی کے ایک نل پر منحصر
چالیس گھر پانی کے ایک نل پر منحصر

شالہ ناڈ علاقہ ضلع صدر مقام اننت ناگ سے تقریبا تیس کلو میٹر کی دوری پر پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے۔ ضروری سہولیات کا فقدان ہونے کے سبب علاقہ پسماندگی کا شکار ہے۔

چالیس گھر پانی کے ایک نل پر منحصر



مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاؤں میں تقریبا چالیس خاندان مقیم ہیں۔ تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ آج کے جدید دور میں بھی علاقہ میں پینے کے پانی کا فقدان ہے۔ علاقہ میں چالیس خاندانوں کے لیے صرف ایک پانی کا نل دستیاب رکھا گیا ہے، جس پر نہ صرف علاقہ کی کثیر آبادی منحصر ہے بلکہ مویشیوں سمیت پانی سے جڑی دیگر ضروریات کو بھی اسی ایک پبلک پوسٹ سے پورا کیا جاتا ہے۔

مقامی خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں روزانہ دور دور سے اسی نل پر قطار میں کھڑے رہ کر پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح اپنے اور مویشیوں کے واسطے پانی حاصل کرنے کے لیے دن میں کئی مرتبہ چکر لگانے پڑتے ہیں۔ بعض اوقات پانی دستیاب نہ ہونے کے سبب انہیں خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں روزانہ کافی تکلیف ہوتی ہے

مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ انتخابات کے دوران ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان سے بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں۔تاہم ووٹ حاصل کرنے کے بعد انہیں پس پشت چھوڑا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ کو ہر لحاظ سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ آس پاس پانی کے خزانے موجود ہونے کے باوجود غریب عوام کو پانی کے لئے ترسایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی سے جڑے مسئلہ کو کئی بار متعلقہ حکام کی نوٹس میں لایا گیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے سرکار سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ میں گھر گھر پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں، تاکہ علاقہ کی غریب عوام راحت کی سانس لے سکے

ABOUT THE AUTHOR

...view details