اردو

urdu

کوکرناگ: رہائشی مکان سمیت گئو خانہ خاکستر

By

Published : Oct 21, 2020, 2:15 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک رہائشی مکان سمیت گئو خانہ خاکستر ہو گیا۔

کوکرناگ: رہائشی مکان سمیت گاؤ خانہ خاکستر
کوکرناگ: رہائشی مکان سمیت گاؤ خانہ خاکستر

ضلع اننت ناگ کے دیسو، کوکرناگ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان سمیت گئو خانہ خاکستر ہو گیا۔

آگ کے اس واقعے میں رہائشی مکان اور گئو خانہ مکمل طور خاکستر ہو گیا اور مقامی باشندوں کے مطابق لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

کوکرناگ: رہائشی مکان سمیت گاؤ خانہ خاکستر

مقامی باشندوں کے مطابق دیسو کے رہائشی محمد صادق کوہلی کے گھر میں درمیانی شب اچانک آگ نمودار ہوئی، جس نے آناً فاناً مکان اور گئو خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مکان میں موجود لاکھوں روپئے کی املاک کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو وقت پر اطلاع دی جس کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ تاہم اس واردات میں محمد صادق کا مکان اور اس میں موجود سامان خاک ہو گئے۔

آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر متاثرہ کنبے نے انتظامیہ سے امداد کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ شخص کے گھر میں اس سے قبل 2016 میں بھی آگ لگی تھی۔

اس ضمن میں لارنو پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details