دوحہ: پرتگال کے لیجنڈری فٹ بالر اور چھ بار کے بیلن ڈی یور جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ہر میچ ایک جدوجہد ہے اور فائنل میں پہنچنے کے لئے ابتدائی چھ میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی۔ رونالڈو نے کہا کہ 'اگر ہمیں فائنل میں پہنچنا ہے تو پہلے چھ میچوں میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سب سے پہلے، ہم ناک آؤٹ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ ہم قطر میں لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ Cristiano Ronaldo on FIFA World Cup 2022
قابل ذکر ہے کہ ویڈیو گیم کمپنی الیکٹرانک آرٹس (ای اے) نے حال ہی میں فیفا 2023 گیم میں پیش گوئی کی تھی کہ قطر میں ہونے والے عالمی کپ 2022 کا فائنل پرتگال اور ارجنٹائن میں ہوگا جب کہ ٹائٹل میچ ارجنٹائن جیتےگی۔ اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیلنے والے رونالڈو نے کہا کہ ان کے لیے ہر میچ یکساں اہمیت کا حامل ہوگا۔ رونالڈو نے کہا کہ ہر میچ ایک جدوجہد ہے اور آپ کو (ٹورنامنٹ میں) برقرار رہنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔
بیس نومبر سے شروع ہونے والے ٹاپ ٹورنامنٹ کے لیے پرتگال کو گروپ ایچ میں یوراگوئے، گھانا اور جنوبی کوریا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ یوراگوئے نے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پرتگال کو پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔ ڈارون نونیز اور فیڈریکو والورڈے جیسے باصلاحیت نوجوانوں کے ساتھ، یوراگوئے ایک مشکل چیلنج ثابت ہوگا، تاہم برونو فرنانڈیس اور برنارڈو سلوا جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی پرتگال کو پُر امید رہنے کی وجہ دے گی۔