بنگلہ دیش کے تیز گیند باز تسکین احمد کو آئندہ آئی پی ایل 2022 سیزن میں کھیلنے کے لیے این او سی (No-Objection Certificate) نہیں ملے گی۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔ Taskin Ahmed to not receive NOC for IPL 2022
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ اس درمیان آئی پی ایل فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس نے مارک ووڈ کے انجری کے باعث آئی پی ایل 2022 سے باہر ہونے کے بعد تسکین کو ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے رابطہ کیا تھا، لیکن بی سی بی نے تسکین کو این او سی دینے سے انکار کر دیا ہے۔
بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے صدر جلال یونس نے پیر کو صحافیوں کو بتایا، 'چونکہ ہمارے پاس جنوبی افریقہ کا موجودہ دورہ اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز جیسی دو اہم سیریز ہیں، اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ تسکین کا آئی پی ایل میں حصہ لینا مناسب نہیں ہوگا۔'