اردو

urdu

By

Published : Jun 13, 2023, 7:53 PM IST

ETV Bharat / sports

Suresh Raina ایل پی ایل نیلامی میں سریش رینا بھی شامل

31 جولائی سے شروع ہونے والے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے چوتھے سیزن کی نیلامی 14 جون کو ہوگی جس میں ہندوستان کے سابق اسٹار کھلاڑی سریش رینا بھی دستیاب ہوں گے۔

ایل پی ایل نیلامی میں سریش رینا بھی شامل
ایل پی ایل نیلامی میں سریش رینا بھی شامل

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل)نیلامی کے لیے کل ملاکر 360 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں ہندوستانی ٹیم کے سابق رکن سریش رینا بھی دستیاب ہوں گے۔ نیلامی کی فہرست کے مطابق نیلامی میں سری لنکا کے 202 کھلاڑی بولی کے لیے پیش ہوں گے۔ فہرست میں باقی 153 کھلاڑیوں میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ 34 کھلاڑی پاکستان کے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے 24، بنگلہ دیش کے 24، ویسٹ انڈین 14 اور جنوبی افریقہ کے 10 کھلاڑیوں کی بولی نیلامی میں لگے گی۔ تمیم اقبال (بنگلہ دیش)، کرس لین (آسٹریلیا)، ایون لیوس (ویسٹ انڈیز)، لینڈل سمنز (ویسٹ انڈیز)، عماد وسیم (پاکستان)، ٹم سیفرٹ (نیوزی لینڈ)، رسی وان ڈیر ڈوسن (جنوبی افریقہ)، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، ایش سوڈھی (نیوزی لینڈ)، نور احمد (افغانستان) اور کچھ دیگر ٹاپ کھلاڑی بدھ کو نیلامی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Lionel Messi Detained بیجنگ ایئرپورٹ پر لیونل میسی کو چینی پولیس نے حراست میں لیا

سابق ہندستانی کرکٹر سریش رینا نے بھی 50,000 امریکی ڈالر کی بنیادی قیمت کے ساتھ کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام رکھا ہے۔ 36 سالہ ورلڈ کپ جیتنے والے مڈل آرڈر بلے باز نے 18 ٹیسٹ، 226 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔معروف ہندستانی کمنٹیٹر، کمپیئر اور کوئز ماسٹر چارو شرما ایل پی ایل کی نیلامی کے لیے نیلامی کنندہ کے طور پر کام کریں گے۔سری لنکا میں کھیلے جانے والی لنکا پرئمیر لیگ کی تیاریاں جاری ہے۔میزبان کرکٹ بورڈ پرئمیر لیگ کے ذریعہ معاشی حالت کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details