نئی دہلی: رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے سنہ 2011 میں وراٹ کوہلی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی سے پہلی بار ملے تھے تو انہیں لگا کہ وہ کافی مغرور ہیں۔ ڈی ویلیئرز نے 2011 میں آر سی بی کا حصہ بنے اور کوہلی کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کیے۔ دونوں ایک دہائی تک آئی پی ایل میں آر سی بی کی بیٹنگ لائن میں اہم کردار ادا کیے۔
ڈی ویلیئرز نومبر 2022 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، جب کہ کوہلی آر سی بی کے لیے ابھی کھیل رہے ہیں۔ ڈی ویلیئرز نے آر سی بی پوڈ کاسٹ میں کرس گیل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ میں نے یہ سوال پہلے بھی سنا ہے۔ میں ایمانداری سے اس کا جواب دوں گا۔ جب میں وراٹ کوہلی سے پہلی بار ملا تو مجھے لگا کہ وہ بہت مغرور ہے۔ ڈی ویلیئرز کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی وہ وراٹ کو قریب سے جاننے لگا ان کا خیال بدل گیا۔