ورلڈ کپ 2019 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب ملک کی اس تصویر جس میں وہ اپنے بیٹے کو لے کر پاکستانی کرکٹ کھلاڑی امام الحق، حسن علی، اور وہاب ریاض کے ساتھ شیشا کیفے میں حقہ، برگر اور پیٹزا کا لطف اٹھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کو نشانہ بنایا۔
وینا ملک نے اپنے ٹویٹر پر اس تصویر کی تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'ثانیہ، مجھے تمہارے بچے کی فکر ہیں، اپنے بچے کو ایسی جگہ پر لے جانا صحیح نہیں ہے۔ جہاں تک میرا اندازہ ہے فاسٹ فوڑز کھلاڑیوں کی صحت کے لیے صحیح نہیں ہے'۔
اس کے جواب میں ثانیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'وینا میں اپنے بچے کو کسی بھی ایسی جگہ پر نہیں لے گئی تھی جہاں پر اس کی صحت کو نقصان پہنچے، میں اپنے بچے کا خیال اچھی طرح سے رکھنا جانتی ہوں اور رہا سوال پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نہ ہی میں ان کی دائٹشن ہوں نہ ہی ان کی ماں یا استانی۔
ثانیہ نے تنقیدی انداز میں وینا کا شکریہ ادا کیا۔