اردو

urdu

پاکستان سیمی فائنل میں، بھارت سے مقابلہ

By

Published : Jan 31, 2020, 9:57 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:16 PM IST

محمد عامر خان اور محمد حوریرا کی نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر انڈڑ۔19 ورلڈ کپ 2020 کے سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرلیا۔

پاکستان سیمی فائنل میں، بھارت سے مقابلہ
پاکستان سیمی فائنل میں، بھارت سے مقابلہ

جنوبی افریقہ کے بینونی میں کھیلے گیے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جمعہ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر انڈر -19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

پاکستان سیمی فائنل میں، بھارت سے مقابلہ

کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم 49.1 اوور میں 189 رن پر سمٹ گئی۔

کپتان فرحان زخیل نے 55 گیندوں میں 40 رنز بنائے۔رحمان اللہ نے 29، عابد محمدی نے 28 اور عبدالرحمان نے 30 رن بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر خان نے 58 رن دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔

پاکستان سیمی فائنل میں، بھارت سے مقابلہ

پاکستان نے اوپنر محمد هریرہ کے 76 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنے 64 رنز کی بدولت 41.1 اوورز میں چار وکٹ پر 190 رن بنا کر جیت حاصل کر لی۔

حیدر علی نے 28، کپتان روحیل نذیر نے 22، قاسم اکرم نے ناٹ آؤٹ 25 اور محمد حارث نے ناٹ آؤٹ 29 رنز بنا کر ٹیم کو آسان جیت دلا دی۔هریرہ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

پاکستان سیمی فائنل میں، بھارت سے مقابلہ

پاکستان کے چار فروری کو ہونے والے سیمی فائنل میں گزشتہ چمپئن بھارت کے ساتھ پوچیفسٹروم میں مقابلہ ہوگا۔

بھارت نے اپنے کوارٹر فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details