اردو

urdu

امارات کو آئی پی ایل کیلئے بی سی سی آئی سے باضابطہ منظوری

By

Published : Aug 11, 2020, 10:56 PM IST

امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن کی میزبانی کے لئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے باضابطہ منظوری حاصل کر لی ہے۔ آئی پی ایل کا انعقاد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 19 ستمبر سے 10 نومبر تک ہونا ہے۔

آئی پی ایل کیلئے بی سی سی آئی سے باضابطہ منظوری
آئی پی ایل کیلئے بی سی سی آئی سے باضابطہ منظوری

بی سی سی آئی امارات میں آئیپی ایل کے انعقاد کے لئے حکومت ہند کی منظوری کا منتظر تھا اورحکومت کی طرف سے ہندستانی بورڈ کو ہری جھنڈی ملنے کے بعد بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر ای سی بی کو منظوری دے دی۔

ای سی بی کے چیف اور کابینہ کے وزیر شیخ نہیان مبارک النہیان نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے جارہے ہیں جو ہمارے پسندیدہ کھیل کا سب سے زیادہ مقبول ٹورنامنٹ ہے۔ آئی پی ایل کے یہاں انعقاد سے ہماری زندگی میں اچھا اثر پڑے گا اور یہ ہمارے لئے بہت اہم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف اگلے دو ٹیسٹ سے اسٹوکس باہر


انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ متحدہ عرب امارات کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہوگا اور ہماری ٹیم نہ صرف متحدہ عرب امارات میں بلکہ ہندوستان سمیت دنیا بھر کے شائقین کے لئے اسے یادگار بنانے کے لئے ہر طرح سے تعاون کرے گی۔

النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اس ٹورنامنٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کے لئے پرعزم ہے اور اس کے لئے ہم بی سی سی آئی ، آئی پی ایل کمیٹی ، متحدہ عرب امارات کی حکومت ، صحت انتظامیہ اور دیگر ماہرین سے مستقل رابطے میں ہیں تاکہ اس ٹورنامنٹ کو بایو سیکیور ماحول میں منعقد کیا جاسکے۔ ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے پوری کوشش کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے گذشتہ روز حکومت کی جانب سے گرین سگنل کی تصدیق کی تھی۔ اس ایوینٹ کے میچ متحدہ عرب امارات کے تین شہروں دبئی ، ابوظبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا شیڈول ابھی جاری ہونا باقی ہے لیکن تمام آٹھ ٹیموں نے متحدہ عرب امارات کے سفر کے لئے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details