اردو

urdu

By

Published : Feb 2, 2020, 3:11 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:37 PM IST

ETV Bharat / sports

ٹی 20: روہت کی نصف سنچری، بھارت کے 163 رن

بھارت کے سلامی بلے باز روہت شرما کے 60 رن کے بدولت بھارت نے اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20 میچ میں 20 اوور میں تین وکٹ پر 163 رنز بنائے۔

بھارت کے 163 رن
بھارت کے 163 رن

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے کپتان روہت کے 41 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 60 رن (ریٹائر) اور لوکیش راہل کے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کے سہارے 45 رن کی مدد سے 20 اوور میں تین وکٹ پر 163 رن بنا ئے۔ روہت اگرچہ 60 رن کے اسکور میں ریٹائر ہرٹ ہو گئے اور دوبارہ بلے بازی کرنے نہیں اتر سکے۔

بھارتی سلامی جوڑی اگرچہ اس مقابلے میں حیرت انگیز نہیں دکھا سکی اور سنجو سیمسن محض 2رن کے اسکور پر اسکاٹ كو گیلجن کی گیند پر مچل سینٹنر کو کیچ تھما بیٹھے۔

پہلی وکٹ گرنے کے بعد روہت اور راہل نے بھارتی اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 88 رنوں کی بڑی شراکت ہوئی۔

روہت نے اس دوران اپنے ٹی -20 کیریئر کی 21 ویں نصف سنچری لگائی۔ روہت نے اپنی اننگز میں 31 رن بنانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کیریئر میں 14000 رن پورے کئے۔ روہت ایسا کرنے والے دنیا کے 43 ویں اور بھارت کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔

ہندستانی اننگز میں روہت اور راہل کے علاوہ شوم دوبے نے پانچ رن بنائے جبکہ شریش ایئر نے 31 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کے سہارے ناٹ آؤٹ 33 اور منیش پانڈے نے محض چار گیندوں میں ایک چوکا اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آووٹ 11 رنوں کا اہم تعاون دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے كوگیلجن نے چار اوور میں 25 رن دے کر دو وکٹ اور همش بینٹ نے چار اوور میں 21 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:37 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details