اردو

urdu

تاناجی 200 کروڑ کے کلب میں شامل

By

Published : Jan 25, 2020, 2:09 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:48 AM IST

بالی وڈ کے 'سنگھم' اسٹار اجے دیوگن کی فلم 'تاناجی دی انسنگ وارئير' نے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے۔

تاناجی 200 کروڑ کے کلب میں شامل
تاناجی 200 کروڑ کے کلب میں شامل

فلم تاناجي دی انسنگ وارئیر گزشتہ 10 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی۔ ڈائریکٹر اوم راوت کی یہ فلم چھترپتی شیواجی مہاراج کے صوبیدار تاناجي مالوسرے کی کہانی ہے جس میں اجے نے ٹائٹل رول نبھایا ہے۔

تاناجی 200 کروڑ کے کلب میں شامل

وہیں سیف علی خان ادے بھان کے کردار میں ہیں جو مغل فوج کے کمانڈر تھے۔ فلم میں کاجول نے تانا جی کی اہلیہ ساوتری بائی کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم 'تاناجی: دی انسنگ وارئیر' نے باکس آفس پر طوفان مچا رکھا ہے۔ فلم نے اپنے پہلے ہفتے کے دوران 118.91 کروڑ روپےکمائے تھے حالانکہ اس فلم کو نقادوں نے ملے جلے ردعمل ظاہر کیے تھے باوجودیکہ یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور فلم باکس آفس پر اب تک 200 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 8:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details