اردو

urdu

By

Published : Mar 25, 2022, 11:52 AM IST

ETV Bharat / sitara

RRR Release Today: فلم ' آر آر آر' دیکھنے پہنچے جونئیر این ٹی آر نے دیا اپنا ردعمل

آج یعنی 25 مارچ کو پوری دنیا میں فلم 'آر آر آر' کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ پین انڈیا فلم آر آر آر تیلگو کے علاوہ ہندی، تمل، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ RRR Release Today

فلم ' آر آر آر' دیکھنے پہنچے جونئیر این ٹی آر، فلم پر دیا اپنا ردعمل
فلم ' آر آر آر' دیکھنے پہنچے جونئیر این ٹی آر، فلم پر دیا اپنا ردعمل

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے تجربہ کار ہدایت کار ایس ایس راجامولی کی فلم 'آر آر آر' طویل انتظار کے بعد 25 مارچ کو ریلیز ہوگئی ہے۔ فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے فلم کی اسٹار کاسٹ رام چرن، جونیئر این ٹی آر اور راجامولی نے فلم دیکھی۔ ساتھ ہی جونیئر این ٹی آر نے فلم دیکھنے کے بعد اپنا ردعمل بھی دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق فلم کو دنیا بھر میں آٹھ ہزار اسکرینز پر ریلیز کیا جا چکا ہے۔ JNR NTR Reaction on RRR

واضح رہے کہ 24 مارچ کو فلم آر آر آر کی اسکریننگ تھی، جہاں فلم کے مرکزی فنکار جونیئر این ٹی آر اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ پہنچے تھے۔ فلم دیکھنے کے بعد جونیئر این ٹی آر نے پاپرازی یعنی فوٹراگرفر کو شاروں میں کہا کہ فلم بہت اچھی ہے۔

وہیں اس سے قبل جونیئر این ٹی آر کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں جونیئر این ٹی آر گانا گاتےہوئے نظر آرہے تھے۔ واضح رہے کہ فلم میں عالیہ بھٹ، رام چرن اور اجے دیوگن بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ملیالم میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران ایس ایس راجامولی، این ٹی آر اور رام چرن نے اپنی دلچسپی اور شوق کے بارے میں بتایا تھا۔ جس میں جونئیر این ٹی آر نے اپنے پسندیدہ گیت کے بارے میں تفصیل سے بات کی تھی۔

مزید پڑھیں:Team RRR Reaches Delhi For Promotions: راجا مولی، جونئیر این ٹی آر اور رام چرن 'آر آر آر' کی پروموشن کے لیے دہلی پہنچے

ABOUT THE AUTHOR

...view details