اردو

urdu

By

Published : Oct 23, 2020, 6:59 PM IST

ETV Bharat / jagte-raho

اجمیر: او ٹی پی کی جانکاری دینا مہنگا پڑا، لاکھوں کا فراڈ

ریاست راجستھان کے صوفی شہر اجمیر میں ایک نوجوان کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی کا معاملہ پیش آیا ہے جہاں نوجوان کے کھاتے سے پانچ لاکھ روپئے نکال لیے گئے۔

او ٹی پی پوچھ کر پانچ لاکھ کا فراڈ
او ٹی پی پوچھ کر پانچ لاکھ کا فراڈ

اجمیر میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور پولیس ان واقعات پر کوئی سخت قدم اٹھاتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے۔ہر روز شہر کے مختلف پولیس اسٹیشن میں آن لائن دھوکہ دہی کے معاملے درج کیے جارہے ہیں۔آج کلاک ٹاور پولیس اسٹیشن علاقے میں رہنے والا شنکر بھی آن لائن دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا۔

شنکر کے کھاتے سے شاطرانہ طریقے سے 5 لاکھ روپئے نکال لیے گئے۔ جب شنکر کو اس معاملے کا علم ہوا تو وہ کلاک ٹاور پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور نامعلوم شاطر ٹھگ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ۔

او ٹی پی پوچھ کر پانچ لاکھ کا فراڈ
شنکر نے بتایا کہ اس نے ایک نجی فائنینس کمپنی سے قرض لیا تھا،آج اسے فائنانس کمپنی کے نام سے ایک فون آیا اور انہوں نے بتایا کہ آپ سے زیادہ پیسے وصول کرلیے گئے تھے اس لیے کمپنی آپکو 295 روپے آپ کے اکاؤنٹ میں واپس کر رہی ہے۔لیکن اس کے لیے آپ کو آپ کے موبائل فون پر آنے والے او ٹی پی کو بتانا ہوگا۔

اس کے بعد متاثرہ شخص نے مسلسل 4 سے 5 بار او ٹی پی کو بتایا اور اس کے کھاتے سے 5 لاکھ روپے نکال لیے گئے ۔

شنکر کی اطلاع پر پولیس نے سائبر ٹھگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details