اردو

urdu

World Bank on Pakistan Economic عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے اندرونی اقدامات کرنے کا مشورہ دے دیا

By

Published : Oct 24, 2022, 10:38 PM IST

عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر نے کہا کہ سیلاب کی تباہی سے ابھرنے کے لیے پاکستان کو اقتصادی اصلاحات نافذ کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری کی مدد سے اندرونی اقدامات کرنے ہوں گے۔ World Bank on Pakistan Economic

World Bank advises Pakistan to take internal steps for economic recovery
عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے اندرونی اقدامات کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد: عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے نائب صدر مارٹن رائیسر نے جیو ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان میں شدید سیلاب کے بعد کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کی گہرائی بے مثال ہے۔ World Bank on Pakistan Economic

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، حالانکہ اسے (پاکستان) کو بھی مالیاتی اصلاحات نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نکلنے کے لیے ایک روڈ میپ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اندرونی طور پر اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ شہری پہلے ہی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرے۔

اہم بات یہ ہے کہ جمعہ کو عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحالی کے لیے سخت فیصلے کرنے ہوں گے اور امید ظاہر کی کہ ملک وعدے کے مطابق اصلاحات پر توجہ دے گا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details