بیجنگ: چینی شہر ژینگژو میں قائم دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری کے باہر سیکڑوں ملازمین کے کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر کانٹریکٹ تبدیل کرنے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئی فون فیکٹری کے باہر سیکڑوں ملازمین کے کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر کانٹریکٹ تبدیل کرنے کے خلاف احتجاج اور اینٹی رائیٹز فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔iPhone factory Workers protest
ورکرز نے کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ملنے والی سبسڈی کے حوالے سے کانٹریکٹ تبدیل کر دیا گیا ہے اور قرنطینہ کے دوران انہیں کھانا بھی نہیں دیا جا رہا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ملازمین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے نعرے بازی کر رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ورکرز پر تشدد کیا گیا ہے، جبکہ ویڈیوز میں بھی پولیس اور مظاہرین کی درمیان جھڑپیں دیکھی گئیں۔