اردو

urdu

Shooting at top Philippines University: فلپائن کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، دو زخمی

By

Published : Jul 24, 2022, 10:11 PM IST

فلپائن Philippines میں اتوار کو ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اتوار کی دوپہر لاء اسکول کی گریجویشن تقریب میں شرکت کرنے والے تھا لیکن اِس واقعے کے بعد پروگرام کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ Shooting at top Philippines University

Three people killed, two injured in shooting at top Philippines university
لپائن کی ایک یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو زخمی

Shooting at top Philippines University: فلپائن کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، دو زخمی

منیلا:فلپائن Philippines میں میٹرو منیلا کی ایک یونیورسٹی کیمپس میں اتوار کو فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میٹرو منیلا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے کے قریب کوئزون شہر میں واقع ایٹینیو ڈی منیلا یونیورسٹی کے گیٹ پر ہوئی۔ فلپائن کی نیشنل پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص نے ایک کار کو قبضے میں لے کر فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے اسے پکڑ لیا۔ نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن ایجنٹوں کو متاثرہ افراد اور اسکول انتظامیہ کی مدد اور تحقیقات کے لئے موقع پر بھیجا گیا ہے۔Shooting at top Philippines University

یہ بھی پڑھیں: Filipino Attorney Shot Dead in US: امریکا میں فلپائن کے اٹارنی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

یونیورسٹی نے کہا کہ فی الحال یونیورسٹی کیمپس میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس الیگزینڈر گیسمونڈو کو اتوار کی دوپہر لاء اسکول کی گریجویشن تقریب میں شامل ہونا تھا، اس پروگرام کو گولی باری کے واقعہ کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان برائن ہوساکا نے کہا کہ فائرنگ کے وقت گیسمونڈو راستے میں تھے اور انہیں واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد واپس جانے کا مشورہ دیا گیا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details