اردو

urdu

امریکہ نے حوثی گروپ کے 10 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا

By UNI (United News of India)

Published : Jan 1, 2024, 1:34 PM IST

US attack on Hauthi: امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں حوثی گروپ کے دس جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ خود حوثی گروپ نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

The US killed 10 fighters of the Houthi group
The US killed 10 fighters of the Houthi group

صنعا: یمن کے حوثی گروپ نے پیر کو کہا کہ امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں اس کے 10 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنگجو بین الاقوامی آبی گزر گاہ میں ایک تجارتی جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے گروپ کے نیوز چینل المسیرہ کو بتایا کہ امریکی افواج نے حوثی باغیوں کی تین کشتیوں پر حملہ کیا جب ان کے جنگجوؤں نے’فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت میں‘ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے جہازوں پر حملہ کیا۔ وہ اپنا انسانی اور اخلاقی فرض ادا کر رہے تھے، تاکہ انہیں بحیرہ احمر سے گزرنے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اس جرم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

حوثی اہلکار نے کہا کہ، باغی گروپ نے کارگو جہاز کو "مناسب بحری میزائلوں کے ساتھ" نشانہ بنایا، لیکن اس بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں کہ آیا میزائل ہدف کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس کی بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک تجارتی کشتی پر حوثیوں کے حملے کی اطلاع پر جوابی کارروائی کی، جس میں تین حوثی کشتیاں ڈوب گئیں اور ان کے تمام عملے کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حوثی ملیشیا نے ہزاروں یمنی باشندوں کواسرائیلی فوج سے لڑنے کیلئے بھرتی کرنا شروع کیا

یو ایس سنٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لکھا، "سنگاپور کے جھنڈے والے کنٹینر جہاز مارسک ہانگزو نے 24 گھنٹوں سے بھی کم عرصے میں دوسری ایمرجنسی کال جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ اس پر ایرانی حمایت یافتہ حوثی چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں امریکی اہلکاروں یا آلات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details