اردو

urdu

Lula Da Silva Takes Oath برازیل میں لولا دا سلوا نے صدر کے عہدے کا حلف لیا

By

Published : Jan 2, 2023, 12:50 PM IST

لولا دا سلوا نے تیسری بار برازیل کے صدر کے عہدے کے طور پر حلف لیا۔ برازیل صدارتی انتخابات میں لولا دا سلوا کو 50.9 فیصد ووٹ ملے، جب کہ بولسونارو کو 49.1 فیصد ووٹ ملے تھے۔ Brazil President Takes Oath

برازیل میں لولا دا سلوا نے صدر کے عہدے کا حلف لیا
برازیل میں لولا دا سلوا نے صدر کے عہدے کا حلف لیا

برازیلیا: ورکرز پارٹی (پی ٹی) کے لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے برازیل کے صدر کے عہدے کا حلف لے لیا ہے۔ ان کی مدت کار چار سال ہوگی۔ لولا دا سلوا نے صدارتی عہدے اور جیرالڈو الکمین نے اتوار کو براسیلیا میں چیمبر آف ڈیپوٹیز کے ایک مکمل اجلاس کے دوران مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:00 بجے نائب صدر کے طور پر حلف لیا۔ لولا دا سلوا تیسری بار برازیل کے صدر بن گئے ہیں۔ انہیں سپریم کورٹ کے ایک متنازعہ فیصلے کے بعد 2018 اور 2019 کے درمیان ایک سال سے زیادہ جیل میں رہنا پڑا تھا۔ اس فیصلے کو بعد میں سپریم کورٹ نے منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد وہ اقتدار میں واپس آگئے ہیں۔ Lula da Silva Takes Oath as Brazil president

لولا دا سلوا کو اکتوبر کے صدارتی انتخابات میں 60.3 کروڑ ووٹ، یا 50.9 فیصد ووٹ ملے، جب کہ اس وقت کے صدر جیر بولسونارو کو 58.2 کروڑ ووٹ یا 49.1 فیصد ووٹ ملا تھا۔ لولا ڈی سلوا ملک میں غربت کے خاتمے کے لیے ایک مضبوط سماجی پروگرام بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے ایجنڈے کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے ہیں اور یہ سب یونین اور تعمیر نو کے اصول پر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Brazil Presidential Election 2022 لولا دا سلوا صدارتی انتخاب میں کامیاب، بولسونارو کو شکست

واضح رہے کہ دا سلوا 2003 سے 2010 تک برازیل کے صدر رہے۔ 77 سالہ سلوا کو 2018 میں بدعنوانی کے ایک مقدمے میں جیل کی سزا بھی سنائی گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ اسی سال انتخابات سے باہر ہو گئے تھے اور اُس وقت کے امیدوار بولسونارو کی جیت کی راہ ہموار ہوئی تھی۔لولا دا سلوا نے کامیابی کے بعد کہا تھا کہ آج صرف فاتح برازیلین ہیں۔ یہ میری یا ورکرز پارٹی کی جیت نہیں اور نہ ہی ان پارٹیوں کی جنہوں نے انتخابی مہم میں میرا ساتھ دیا۔ یہ ایک جمہوری تحریک کی فتح ہے جو سیاسی جماعتوں، انفرادی مفادات اور نظریات سے بالاتر ہو کر اٹھتی ہے۔ یہ جمہوریت کی فتح کی علامت ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details