لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 72 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن کو 'کالعدم' قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کے ایم این ایز بشمول فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، ریاض فتیانہ اور دیگر نے اپنے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے ایم این اے کے استعفوں کی منظوری کو چیلنج کیا تھا۔ درخواستوں میں قانون ساز نے موقف اختیار کیا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے قبل ان کا موقف نہیں سنا۔
جسٹس شاہد کریم نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ای سی پی کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا تھا۔ بیرسٹر ظفر نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست گزار ایم این ایز سمیت 123 ارکان قومی اسمبلی سے استعفوں کے بڑے پیمانے پر خطوط حاصل کیے گئے۔