اردو

urdu

Japan PM Visits to Ukraine: جاپان کے وزیراعظم کا دورہ بھارت کے بعد اچانک یوکرین کا دورہ

By

Published : Mar 21, 2023, 4:36 PM IST

جاپان کی وزارت خارجہ نے منگل کو وزیر اعظم فومیو کشیدا کے یوکرین کے دورے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ فومیو کشیدا آج بھارت سے یوکرین کے دورہ کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر کیشیدا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے بات چیت کریں گے۔ جاپان رواں برس جی سیون ممالک کے گروپ کی صدارت کر رہا ہے۔

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی
جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی

ٹوکیو: بھارت کے دورے کے بعد جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا منگل کو یوکرین کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔اس دوران کشیدا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ جاپانی وزیر اعظم کا دورہ یوکرین بھارت کے دورے کے بعد ہو رہی ہے۔ بھارت فومیو کشیدا نے پیر کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ نئی دہلی میں دو طرفہ بات چیت کی۔ جاپان کی وزارت خارجہ نے منگل کو وزیر اعظم فومیو کشیدا کے یوکرین کے دورے کی تصدیق کی ہے۔ کیوڈو نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم فومیو کشیدا اس دورے کے دوران کیف میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کریں گے۔ یوکرین کے دورے کے بعد کشیدا پولینڈ جائیں گے جہاں وہ 22 مارچ کو پولینڈ کی قیادت کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کشیدا بھارت سے یوکرین کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد کشیدا کا یہ دورہ کسی بھی جاپانی رہنما کا یوکرین کا پہلا دورہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رواں برس جاپان جی سیون ممالک کے گروپ کی صدارت کر رہا ہے اور کشیدا اس سال مئی میں ہیروشیما میں ہونے والے G-7 کے تین روزہ سربراہی اجلاس کی صدارت کرنے جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اگست 1945 میں ہیروشیما پر امریکی حملے میں ایٹم بم سے تباہی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

جاپانی خبر کیوڈو کے مطابق فومیو کشیدا اپنے دورے سے یوکرین کو دکھانا چاہتے ہیں کہ جاپان جنگ زدہ ملک کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم کشیدا نے پیر کو دہلی میں کہا کہ جاپان آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کے لیے تعاون کو وسعت دے گا۔ کشیدہ نے اصرار کیا کہ انہیں تصادم اور تقسیم سے تعاون کی طرف بڑھنا چاہیے۔ جاپانی وزیر اعظم نے بھارت کے دورے پر کہا کہ بین الاقوامی برادری ایک ایسے دور میں داخل ہو گئی ہے جس میں تعاون اور تقسیم پیچیدہ طور پر جڑے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details