اردو

urdu

India On UK Home Secreratary بھارت نے برطانوی وزیر داخلہ کا بیان خارج کیا

By

Published : Oct 14, 2022, 9:03 PM IST

بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارت سمجھوتہ کے بارے میں برطانیہ کے وزیر داخلہ کے بھارتیوں کے سلسلے میں نا مناسب الزاموں کو آج بھارت نے خارج کردیا۔ وزرات خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں معمول کی بریفنگ میں ایف ٹی اے کو لے کر برطانوی وزیر کے بیان کو سرکاری بیان نہیں مانااورکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایف ٹی اے پر بات چیت جاری ہے۔India On UK Home Secreratary

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی:بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارت سمجھوتہ(ایف ٹی اے) کے بارے میں برطانیہ کے وزیر داخلہ کے بھارتیوں کے سلسلے میں نا مناسب الزاموں کو آج بھارت نے خارج کردیا اور کہا کہ بہتر ہوگا کہ اس سمجھوتے کو وزیر تجارت پر چھوڑ دیا جائے۔India On UK Home Secreratary

وزرات خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں معمول کی بریفنگ میں ایف ٹی اے کو لے کر برطانوی وزیر کے بیان کو سرکاری بیان نہیں مانااورکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایف ٹی اے پر بات چیت جاری ہے۔ دونوں طرف سے ایک ایسا سمجھوتہ جلد سے جلد کرنے کی خواہش ہے جو دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند ہو۔ اچھا ہوگا کہ ایسے موضوع کو دونوں ملکوں کے وزیر تجارت ہر چھوڑ دیا جانا چاہئے۔

بھارتیوں کے ویزا والے معاملے پر پوچھے ایک سوال پر کہا کہ سمجھوتہ اور ویزا دو الگ الگ موضوع ہیں اور ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ دونوں کی الگ الگ بنیاد ہیں۔

برطانیہ کی وزیر داخلہ سوئیلا بنریومین نے کہا تھا کہ آزاد تجارت سمجھوتے سے برطانیہ میں بھارتیوں کی بھیڑ بڑ ھ جائے گی۔محترمہ بریومین کے بیان کے بعد سے ہی بھارت سخت رخ اختیارکر رہا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ کو چھ ہفتے سے بھی کم عرصے میں وزیر کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی نے یہ اطلاع جمعہ کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی۔ بی بی سی نے کہا کہ کوارٹینگ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا کیونکہ ٹیکس میں بڑے پیمانے پر کٹوتی نے مالیاتی منڈی میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا جس سے لوگوں کا ذریعہ معاش متاثر ہو رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کوارٹینگ 1970 کے بعد سے برطانیہ کے سب سے مختصر مدت کے وزیر خزانہ رہے۔ کوارٹینگ کو 6 ستمبر کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ 8 جنوری 2021 سے 6 ستمبر 2022 کے درمیان تجارت، توانائی اور صنعتی حکمت عملی کے وزیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: UK Sanctions on Iran ایران پر برطانوی پابندی، امور خارجہ میں برطانوی سفیر طلب

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details