ولادی ووستوک: روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا میں کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھائی کے دوران مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ موسم بہتر ہونے کے بعد راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ Eight dead in Russia volcano Climb
موصولہ رپورٹ کے مطابق 10 روسی سیاحوں اور دو گائیڈز کا ایک گروپ منگل کو کوہ پیمائی پر نکلا تھا۔ ہفتے کے روز، نو افراد نے کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پر چڑھائی شروع کی، جب کہ تین 3300 میٹر کی بلندی پر کیمپ میں تھے۔