اردو

urdu

Chinese Spy Balloon چین نے غبارے کو مار گرانے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت کی

By

Published : Feb 5, 2023, 10:42 AM IST

امریکہ نے شمالی علاقے میں چکر لگانے والے ایک چینی جاسوسی غبارے کو مار گرایا۔ امریکہ نے میزائل فائر کر کے اس جاسوسی غبارے کو بحر اوقیانوس میں گرا دیا۔ جس پر چین نے سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ US shoot down Chinese spy balloon

چین نے غبارے کو مار گرانے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت کی
چین نے غبارے کو مار گرانے کے امریکی اقدام کی شدید مخالفت کی

بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایک بیان میں چین کے جاسوسی غبارے پر امریکی طاقت کے استعمال پر سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا ہے، وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تصدیق کے بعد چینی فریق نے بار بار امریکی فریق کو غبارے کی سویلین نوعیت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اس کا امریکہ میں داخلہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی فریق نے واضح طور پر امریکہ سے کہا کہ وہ اس معاملے کو پرسکون، پیشہ ورانہ اور تحمل سے نمٹائے۔

جمعہ کو اس معاملے پر ایک سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ شہری غبارہ بنیادی طور پر موسمیاتی تحقیق کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ایئرشپ محدود خودکار صلاحیت کا ہوتا ہے اور وہ اپنے مطلوبہ راستے سے بہت دور چلا گیا تھا۔ بیان کے مطابق، امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے بھی کہا کہ غبارہ زمین پرلوگوں کے لیے فوجی یا جسمانی خطرہ پیش نہیں کرتا ہے۔ ایسے حالات میں امریکی طاقت کا استعمال ایک واضح حد سے زیادہ ردعمل اور بین الاقوامی طرز عمل کی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین متعلقہ کمپنی کے جائز حقوق اور مفادات کا پختہ دفاع کرے گا اور ضرورت پڑنے پر مزید جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Chinese spy Balloon امریکہ کی فضائی حدود میں مشبتہ چینی 'جاسوس' غبارے کی پرواز

خبر رساں اجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے غبارے کو مار گرانے کی منظوری دی تھی۔ فوجی حکام نے بھی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ ایک امریکی اہلکار کے مطابق کیرولیناس کے ساحل پر بازیابی کی کوششیں جاری تھیں، جہاں ایک مشتبہ چینی جاسوسی غبارہ کو امریکی فوج نے مار گرایا۔ غبارے کو پہلی بار اس ہفتے کے شروع میں مونٹانا میں دیکھا گیا تھا۔ غبارے کو گرانے سے پہلے، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے شمالی کیرولائنا کے ولیمنگٹن، جنوبی کیرولینا میں چارلسٹن اور جنوبی کیرولینا میں مرٹل بیچ میں ہوائی اڈوں کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ جاری کیا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details