اردو

urdu

By

Published : Jan 11, 2020, 11:05 AM IST

ETV Bharat / international

عراق میں نامعلوم مسلح شخص کا حملہ، دو میڈیا اہلکاروں کی موت

عراق کے بصرہ میں حکومت مخالف مظاہروں کو کور کرنے کے دوران ایک نامعلوم مسلح شخص کے حملے میں ایک رپورٹر اور ایک کیمرہ مین کی موت ہو گئی۔ مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔

عراق میں نامعلوم مسلح شخص کا حملہ، دو میڈیا اہلکاروں کی موت
عراق میں نامعلوم مسلح شخص کا حملہ، دو میڈیا اہلکاروں کی موت

رپورٹر احمد عبدالصمد اور کیمرہ مین صفا غالی دجلہ ٹی وی کے لئے کام کرتے تھے۔ یہ لوگ بصرہ میں مظاہروں کو کور کرنے کے بعد جب واپس آ رہے تھے تبھی ان کی گاڑی کے قریب نامعلوم مسلح شخص نے انہیں گولی مار دی۔

عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت وسطی اور جنوبی صوبے میں مختلف مطالبات کے سلسلے میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ مظاہرین نے عراق میں دخل دینے پر امریکہ اور ایران پر بھی تنقید کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکہ نے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب راکٹ سے حملہ کرکے ایران کے کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا، جس کے بعد ایران نے بھی گذشتہ بدھ کو عراق میں واقع امریکی ائیر بیس پر میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔

مظاہرین گزشتہ سال اکتوبر سے بدعنوانی ختم کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے اور اقتصادی اصلاحات کے مطالبے پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details