اردو

urdu

By

Published : Sep 6, 2021, 4:10 PM IST

ETV Bharat / international

قذافی کا بیٹا سعدی قذافی طرابلس کی جیل سے رہا ہوکر ترکی روانہ

2011 میں معمر قذافی کے خلاف بغاوت اور قتل نے لیبیا میں ان کے خاندان کے افراد کے لیے سیاسی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا دور شروع کیا۔

Saadi Gaddafi
Saadi Gaddafi

لیبیا کے سابق رہنما اور آمر معمر قذافی کے بیٹے سعدی قذافی کو طرابلس کی جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ فوری طور پر ترکی روانہ ہوگئے۔

مقامی اخبار 'لیبیا آبزرور' نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ 2011 میں معمر قذافی کے خلاف بغاوت اور قتل نے لیبیا میں ان کے خاندان کے افراد کے لیے سیاسی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا دور شروع کیا۔

ان کے تین بیٹے مارے گئے جب کہ سعدی قذافی نائیجریا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسے 2014 میں گرفتار کیا گیا اور لیبیا کے نئے حکام کے حوالے کیا گیا۔

سعدی قذافی اپنے والد کے دور میں پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔ اس کی حوالگی کے بعد اس پر کئی جرائم کے الزامات عائد کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا میں عبوری اتحاد حکومت کو منظوری

سعدی قذافی پر 2011 کی بغاوت کے دوران مظاہرین کے خلاف مختلف جرائم اور 2005 میں لیبیا کے فٹ بال کھلاڑی بشیر ریانی کے قتل سمیت کئی الزامات لگائے گئے۔ تاہم قتل کا الزام 2018 میں خارج کردیا گیا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details